21 ستمبر 2014 - 22:18
مصر، وزارت خارجہ کے باہر دھماکہ، چار ہلاک

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں وزارت خارجہ کی عمارت کے چوکی کے قریب بم دھماکے سے کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مصری وزارت خارجہ اور داخلہ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں دو لیفٹننٹ کرنل اور دو عام شہری ہلاک اور چھ افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس نے دھماکے کے فورا بعد پرہجوم جگہ کو گھیرے میں لیتے ہوئے کتوں کی مدد سے مزید بموں کی تلاش شروع کر دی۔
یہ دھماکہ صدر عبدالفتاح السیسی کی نیویارک روانگی سے کچھ دیر بعد ہوا۔
مصری فوج کی جانب سے جولائی 2013 میں منتخب صدر محمد مرسی کی حکومت کو برطرف کئے جانے کے بعد سے پولیس اہلکاروں پر متعدد حملے کئے جا چکے ہیں۔
قاہرہ کے گورنر جلال سید نے جائے وقوعہ کے قریب اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بزدلانہ فعل اور سیاسی پیغام ہے لیکن یہ مصر کے عوام کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے۔
.......

/169